اردو

urdu

By

Published : May 10, 2020, 4:05 PM IST

ETV Bharat / state

نابینا شخص راشن کے لیے در در بھٹکنے کو مجبور

اترپردیش حکومت کے اعلان کے مطابق ہر ضرورت مند کے دروازے پر سرکاری عملہ خود جاکر راشن سپلائی کر رہا ہے۔ حقیقت اس سے کوسوں دور ہے۔ مئو میں ضرورت مند افراد آج بھی دو وقت کی روٹی کے لئے سرکاری دفتروں کے چکر لگا رہے ہیں۔

نابینا شخص راشن کے لیے در در بھٹکنے کو مجبور
نابینا شخص راشن کے لیے در در بھٹکنے کو مجبور

ایسے نادار افراد میں ایک بزرگ عزیز اللہ ہیں،جو 74 سال کی عمر ہیں اور آنکھوں کی روشنی تقریباً کھو چکے ہیں۔ عزیز اللہ کو انتظامیہ کے اہلکار صرف دلاسہ دے رہے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

15 روز قبل عزیز اللہ کو راشن فراہم کرنے کی بات کہی گئی تھی، لیکن یہ اب تک ہو نہ سکا۔ انہیں شام تک راشن فراہم کرنے کی تسلی دی گئی تھی، انتظار طویل ہوتا گیا۔

15 روز بعد عزیز اللہ اپنی فریاد لے کر سرکاری دفاتر پہنچے، تو ایک بار پھر شام تک راشن مہیا کرانے کا وعدہ کیا گیا۔

بینائی تقریباً ختم ہونے کے باوجود عزیز اللہ اپنی ٹوٹی چھڑی کے سہارے سرکاری دفاتر کے چکر کاٹ رہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت نمائندہ نے جب راشن فراہم کرانے کے ذمہ دار نوڈل آفیسر سے سوال کیا تو شام تک راشن مہیا کرانے کی بات کہی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details