سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) حکومت پر جرائم کے سامنے خودسپردگی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اترپردیش میں بی جے پی حکوت میں بہن۔بیٹیاں محفوظ نہیں رہ سکتیں۔
مسٹر یادو نے ہفتہ کو یہاں جاری بیان میں الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت نے درندوں کے سامنے خودسپردگی کر رکھی ہے۔ بیٹی الگ، ماں الگ، گاؤں الگ لیکن بیٹیوں کا انجام ایک ہے۔
اقتدار پر قابض افراد کا دل اگرچہ نہ پگھلے، پوسٹ مارٹم کے لئے گئی متاثرہ کی لاش کو دیکھ کر ڈاکٹروں کے بھی ہوش اڑ گئے۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ ایسا معاملہ پہلے نہیں دیکھا۔ ظاہر ہے کہ اترپردیش'بربر ہتّیا پردیش'بن گیا ہے اور خونی بے لگام ہوگئے ہیں۔