اردو

urdu

By

Published : Mar 15, 2019, 11:57 PM IST

ETV Bharat / state

عربی کتابوں کی نمائش

ریاست اتر پردیش کےدالحکومت لکھنؤ میں دریا گومتی کے کنارے واقعہ معروف تعلیمی ادارے ندوۃ العلما میں عرب کتابیں اور جرائد کی نمائش لگائی گئی۔

a


واضح رہے کہ ہر برس عربی کتب و جرائد کی نمائش اس تعلیمی ادارے کے احاطے میں لگائی جاتی ہے۔ اب تک چھ بار اس قسم کی نمائش لگائی جا چکی ہے۔

امسال بھی عربی کتب کی نمائش کی لگائی ہے، اس کا افتتاح ہو چکا ہے۔

یہاں بیرونی ممالک کی عربی مطبوعات کی نمائش اور اس کی فروخت کے لیے رکھی گئی ہے۔

اس کتاب میلے کا اہتمام 'مکتبۃ الشباب العلمیۃ' کی جانب سے ہو رہا ہے۔

مکتبۃ الشباب العلمیۃ کی جانب سے لکھنو کے مشہور مدرسہ ندوۃ العلماء میں گذشتہ ہفتے 10 مارچ کو کتاب میلہ کا افتتاح ہو گیا ہے جو مسلسل 13 دنوں تک جاری رہے گا، اور 22 مارچ کو اس کا اختتام ہوگا۔

a

کمیٹی کے انتظامیہ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس میلے میں تقریبا 10 ہزار سے زائد بیرونی ممالک سے پرنٹ کی ہوئی کتابیں موجود ہیں۔ جنہیں 50 فیصد سے زیادہ قیمت میں کمی کر کے طلباء کے لئے فراہم کیا جا رہا ہے۔

اس کتاب میلے کی خاص بات یہ ہے کہ ایک بھی کتاب بھارت کی چھپی ہوئی نہیں ہے، بلکہ مسلم ممالک سے پرنٹنگ کی ہوئی کتابیں ہیں۔

ان ممالک میں مصر، جارڈن، ایران، ایراق، سعودی عرب، بحرین، قطر وغیرہ ہیں۔

اس نمائش میں شامل ایک طالب علم محمد سلیمان نے اس میلے کے ذریعے ہم سبھی طلبہ کے لیے بڑی آسانی ہوتی ہے، کیونکہ بیرونی ممالک کی کتابیں یہاں پر کم قیمت میں مل جاتی ہیں، جب کہ دکان میں کافی مہنگی ہیں۔

اس میں عربی مدارس کے طلبہ بڑی تعداد میں شریک ہو رہے ہیں اور عربی کتابوں کو خریدنے میں پیش پیش ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details