اردو

urdu

اے ایم یو کی 'صدی المنائی میٹ' آج شام آٹھ بجے آن لائن

By

Published : Apr 10, 2021, 11:31 AM IST

اے ایم یو فارغ التحصیل طلبہ و طالبات کا اجلاس (المنائی میٹ 2021) آج آن لائن طریقہ سے منعقد ہوگا، جس میں ملک و بیرون ملک سے سابق طلبہ و طالبات شریک ہوں گے۔

amu centenary alumni meet will be online today
اے ایم یو کی 'صدی المنائی میٹ' آج شام آٹھ بجے آن لائن

اس موقع پر عالمی المنائی ڈائریکٹری کا اجلاس عمل میں بھی آئے گا۔ اس کے علاوہ مختصر فلم 'نوسٹلجیا' کی نمائش بھی ہوگی۔

اس فلم میں یونیورسٹی ترانے کو موسیقی کی شکل میں میر اختر حسین نے پیش کیا ہے۔

اے ایم یو کی 'صدی المنائی میٹ' آج شام آٹھ بجے آن لائن

المنائی میٹ اس اعتبار سے خصوصی اہمیت کی حامل ہے کہ اس کا انعقاد یونیورسٹی کے صدی سال میں ہو رہا ہے۔

سینٹینری المنائی میٹ کے مہمانان ڈاکٹر حسن کامل (یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سانتا کرز میں بورڈ کے سربراہ) الومنائی میٹ میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔

مہمان اعزازی میں پروفیسر نجمہ اختر (وائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ)، طارق چوہان (گروپ چیف ایگزیکٹیو آفیسر، ای ایف ایس فیسلٹیز سروسیز، یو اے ای)، محبوب الحق (چانسلر یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، میںگھالیہ) اور نورالحسن آئی پی ایس (ڈپٹی کمشنر آف پولس، ناگپور) شامل ہیں۔

اے ایم یو کی 'صدی المنائی میٹ' آج شام آٹھ بجے آن لائن

مزید پڑھیں:

غیرمسلموں کو پیغمبر اسلامﷺ کی تعلیمات سے روشناس کرانے کی اپیل

سینٹینری الومنائی میٹ کا رجسٹریشن لنک۔

https://amuevents.webex.com/amuevents/onstage/g.phd?MTID=ec64c879246b8842335e4b93b1266c876

ABOUT THE AUTHOR

...view details