اردو

urdu

علی گڑھ : سات سالہ بچے سمیت مزید 57 کورونا مثبت

By

Published : Aug 7, 2020, 1:37 PM IST

علی گڑھ میں کورونا سے متاثرین افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، متاثرین کی کل تعداد 1828 ہو گءی ہے۔

علی گڑھ : سات سالہ بچے سمیت مزید 57 کورونا مثبت
علی گڑھ : سات سالہ بچے سمیت مزید 57 کورونا مثبت

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں سات سالہ بچے سمیت کورونا کے مزید 57 معاملے درج کیے گیے ہیں متاثرین کی کل تعداد 1828 پہنچی ۔جس میں 27 اموات ہو چکی ہیں۔

علی گڑھ میں کورونا سے متاثرین افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، متاثرین کی بڑھتہ ہوءی تعدادد سے لوگوں میں خوف و ہراس ہے ۔ گزشتہ شب میں سات سالہ بچے سمیت کل 57 رپورٹ اے ایم یو کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج اور پرائیویٹ لیب سے مثبت آئی ۔

لوگوں نے احتیاطی تدابیر چھوڑ دی ہے جس کے سبب کورونا وائرس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انلاک کی وجہ سے بازاروں میں خاصی بھیڑ دیکھی جارہی ہے اور سماجی دوری کا بھی خیال نہیں رکھا جا رہا۔

علی گڑھ ڈی ایم چند بھوشن سنگھ نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں محفوظ رہیں ضرورت پر ہی گھر سے باہر نکلے۔

ضلع علی گڑھ میں آج صبح 10 بجے تک کورونا وائرس متاثرین کی تعداد پہنچی 1828 جس میں 27 اموات ہو چکی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details