اردو

urdu

مراد آباد: سالگرہ پارٹی میں ہنگامہ، ایک زخمی

By

Published : Nov 19, 2020, 7:20 PM IST

ریاست اتر پردیش کے شہر مرادآباد تھانہ کے لائن پار علاقے میں سالگرہ پارٹی میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب دو دستوں کے مابین تنازع کی صورت میں ایک شخص شدید طور پر زخمی ہوگیا۔

سالگرہ پارٹی میں فائرنگ
سالگرہ پارٹی میں فائرنگ

مراد آباد کے رہنے والے مکیش نے اپنے یوم پیدائش کے موقع پر دوستوں کو پارٹی دی تھی لیکن انہیں کیا معلوم تھا اس پارٹی میں ایسا ہنگامہ ہوگا کہ پولیس اسٹیشن جانے کی نوب آ جائے گی۔

امِت آنند، ایس پی سٹی

تفصیلات کے مطابق مراد آباد تھانہ کے لائن پار علاقے میں رہنے والے مکیش کی سالگرہ پارٹی میں لوگ مبارک باد دے کر موج مستی کر رہے تھے اسی دوران پارٹی میں شراب پینے کو لے کر مکیش کے دو دوستوں میں کہا سنی ہو گئی تھی حالانکہ پارٹی میں اس وقت معاملہ ختم ہوگیا تھا لیکن بعد صلح کے لیے ملنے پر ایک بار پھر سے کہا سُنی ہوئی جس میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ متاثرہ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا۔

زخمی مکیش کے دوست نِتن کو ضلع اسپتال میں بھرتی کرایا گیا اور پولس ملزم کو تلاش کر رہی ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details