اردو

urdu

By

Published : Nov 20, 2020, 7:25 PM IST

ETV Bharat / state

مظفرنگر میں کورونا کے 41 نئے مریض

مظفر نگر میں کورونا وائرس کیسز کا نکلنا بدستور جاری ہے۔ آج بھی ضلع میں 41 مثبت کیس ملے ہیں۔ جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔ اور دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی ہیں۔

Muzaffarnagar, 41 new patients of Korona found
کورونا وائرس کیسز کا نکلنا بدستور جاری



ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں کورونا وائرس کے آج 41 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ ساتھ ہی 49 مریض صحت یاب ہوئے اور اب تک 60 سے زائد مثبت مریضوں کی موت بھی ہو چکی ہے۔

مظفر نگر میں کورونا وائرس کیسز کا نکلنا بدستور جاری ہے۔ آج بھی ضلع میں 41 مثبت کیس ملے ہیں۔ جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔ اور دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی ہیں۔

راحت کی بات یہ بھی ہے کی محکمہ صحت کی ٹیم نے آج 49 مثبت مریضوں کو ٹھیک بھی کیا ہے۔ اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 333 رہ گئی۔ مظفر نگر میں اب تک 60 سے زائد کورونا مثبت افراد کی موت ہو چکی ہیں۔
ان میں سے کچھ مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا ۔اور کچھ کو ہوم آئسولیٹ کیا گیا ہے۔ میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم پہلے ہی تقریباً 6081 کے قریب متاثرہ افراد کو صحت یاب کر چکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details