اردو

urdu

دو گروپز میں جھگڑا، تین زخمی

By

Published : Jan 5, 2020, 12:51 PM IST

ریاست اترپردیش کے بہرائچ تھانہ میں تین روز قبل نقد رقم چوری ہونے کی وجہ سے دو گروپز میں جھگڑا ہوگیا جس میں تین افراد زخمی ہو گئے۔

مار پیٹ کی وجہ سے 3 افراد شدید زخمی
مار پیٹ کی وجہ سے 3 افراد شدید زخمی

پولیس نے زخمیوں کو علاج کے لیے میڈیکل کالج بہرائچ ریفر کر دیا ہے۔

تھانہ کھیری گھاٹ کے سوامی دیال (60) ولد رام بھروسے ساکن مجرا پپریہ، کیولپور،31 دسمبر کی شام تقریبا 20 ہزار مالیت کی نقدی چوری ہوگئی۔ جس کی وجہ سے اس کی اپنے ہی گاؤں کے مایا رام سے بحث و تکرار ہو گئی۔

مایارام نے سوامی دیال کو زدوکوب کیا۔ سوامی دیال کے دو بیٹے رامنیواس (25)، پرمود کمار (22) کی مایاارام سے اسی چوری کو لے کر پھر جھگڑا ہوا کچھ دیر بعد مایارام اپنے ساتھ نصف درجن لوگوں کے ساتھ آ کر ان پر حملہ کر دیا۔

حملہ آوروں سے اپنے بیٹوں کو بچانے آئے والد سوامی دیال پر بھی حملہ آور ٹوٹ پڑے جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ شور سن کر گاوں والے آئے تب تک حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے-

اطلاع پاتے ہی پولیس پہنچ گئی۔ زخمیوں کی حالت دیکھ کر ڈاکٹرز نے ابتدائی علاج کے بعد شہر میں واقع میڈیکل کالج میں داخل کرایا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details