جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں سماجی کارکن امن شرما کی قیادت میں ضلع محکمہ صحت کے دفتر کے باہر پرامن مظاہرہ کیا گیا۔
ادھم پور میں محکمہ صحت کے خلاف پرامن مظاہرہ مظاہرے کے دوران میڈیا کو جانکاری دیتے ہوئے امن شرما نے بتایا کہ ضلعی ہسپتال میں سہولیات کا فقدان ہے اور ضلعی ہسپتال ایک ریفرل ہسپتال بن گیا ہے۔
انہوں نے حکام سے درخواست کی ہے کہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا جائے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ضلع میں ڈاکٹروں کی کمی ہے۔ اسے کے لیے جلد تقرری کی جائے۔
ضلع ہسپتال میں سی ٹی اسکین مشین گذشتہ 7 ماہ سے خراب پڑی ہے، اس کی جلد مرمت کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ان کے مطالبات کو 15 دن میں پورا نہیں کیا گیا تو وہ ادھم پور کے لوگوں کے ساتھ سڑکوں پر احتجاج کے لیے اتریں گے۔