حیدرآباد:ریاست تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو خواتین ہلاک ہوگئیں۔ یہ حادثہ ضلع کے رایاپولم کے قریب اُس وقت پیش آیا جب لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے بعد اس لاری نے بجلی کے پول کو ٹکر دینے کے بعد دو خاتون مزدوروں کو ٹکر دیدی۔ اس حادثہ میں دو خاتون مزدور ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگئی۔ Road Accident in Telangana
مقامی افراد نے بتایا کہ رایاپولم منڈل مستقر میں مزدوری کے کام کے لئے دس مزدور جارہے تھے کہ اسی دوران دولت آباد سے گجویل جانے والی لاری کے ڈرائیور نے توازن کھودیا اور یہ لاری، ان خواتین کو ٹکر دینے سے پہلے بجلی کے پول سے ٹکراگئی۔