اردو

urdu

By

Published : Jan 22, 2021, 5:08 PM IST

ETV Bharat / state

حیدرآباد میں 8 ڈائیگناسٹک سنٹرز کا آغاز

تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمود علی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کے سی آر کی شخصی دلچسپی کی وجہ سے شہر میں 8 مقامات پر غریبوں کےلیے ڈائیگناسٹک سنٹرز قائم کئے گئے جبکہ ریاستی حکومت کی جانب سے بہت جلد مزید منی ہبز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

Telangana launches mini hubs for free diagnosis of the poor
تلنگانہ حکومت کی جانب سے حیدرآباد میں 8 ڈائیگناسٹک سنٹرز کا آغاز

تلنگانہ حکومت کی جانب سے حیدرآباد میں ’منی ہب‘ کے نام سے 8 ڈائیگناسٹک سنٹرز قائم کئے گئے جبکہ آج مختلف مقامات پر ریاستی وزرا و متعلقہ ارکان اسمبلی نے ان سنٹرز کا افتتاح کیا۔

ریاستی وزیر بلدیہ نظم و نسق کے ٹی راما راؤ نے عنبرپیٹ میں ’منی ہب‘ کا افتتاح کیا جبکہ وزیر صحت ای راجندر نے لالہ پیٹ سکندرآباد میں سنٹر کا افتتاح کیا۔ وہیں وزیر داخلہ محمد محمود علی نے بارکس، وزیر ٹی سرینواس یادو پرانا پل اور جنگم میٹ میں ڈپٹی اسپیکر پدما راؤ نے منی ہب ڈائیگناسٹک سنٹر کا افتتاح کیا۔

تلنگانہ حکومت کی جانب سے حیدرآباد میں 8 ڈائیگناسٹک سنٹرز کا آغاز

حیدرآباد شہر میں عوام کی سہولت کےلیے بسی دواخانوں کے قیام کے بعد اب حکومت کی جانب سے ڈائیگناسٹک سنٹرز کھولے گئے ہیں جہاں عوام کےلیے الکٹرا سونوگرافی، ایکس رے، ای سی جی کے علاوہ پیتھالوجی لیب کی سہولت مہیا رہے گی۔

تلنگانہ حکومت کی جانب سے حیدرآباد میں 8 ڈائیگناسٹک سنٹرز کا آغاز

منی ہب کا افتتاح کرنے کے بعد وزیر داخلہ محمود علی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کے سی آر کی شخصی دلچسپی کی وجہ سے شہر میں 8 مقامات پر غریبوں کےلیے ڈائیگناسٹک سنٹرز قائم کئے گئے جبکہ ریاستی حکومت کی جانب سے بہت جلد مزید منی ہبز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

محکمہ صحت نے حیدرآباد میں 8 منی ہبز قائم کئے ہیں۔ یہ منی ہبز، حیدرآباد کے 50 شہری پرائمری ہیلتھ مراکز اور 36 بستی دواخانوں سے منسلک ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details