حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کی بنڈلہ گوڑہ جاگیر سن سٹی میں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں ماں، بیٹی کے بشمول تین افراد ہلاک اور دیگر چار شدید زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب کار کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار، چہل قدمی کرنے والوں سے ٹکرا گئی۔ زخمیوں کو علاج کے لئے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔حادثہ کے فوری بعد کار کا ڈرائیور کار چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
بتایاجاتا ہے کہ تیز رفتاری حادثہ کی وجہ ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے ضابطہ کی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ کار تیز رفتار سے جارہی تھی جس کے نتیجہ میں اس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا۔
تلنگانہ کے ضلع کریم نگر کے رینی گنٹہ بریج پر پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ٹریکٹر کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ ٹریکٹر، بائیک سے ٹکرا گیا۔ پولیس کے مطابق مہلوکین کی شناخت رامنچاگاوں کے رہنے والے 23سالہ جی اروند، 22سالہ ایس سمپت اور 23سالہ انجی کے طور پر کی گئی ہے جو رامچا گاوں کے رہنے والے ہیں۔