اردو

urdu

By

Published : Jan 5, 2021, 9:49 PM IST

ETV Bharat / state

آندھرا پردیش: خاتون پر پیٹرول سے حملہ، 4 افراد زخمی

آندھرا پردیش کے ضلع مغربی گوداوری کے بھیمالاپور گاؤں میں ایک شخص نے خاتون پر پیٹرول سے حملہ کر دیا جس کے نتجہ میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

Petrol attack on woman in West Godavari
آندھراپردیش: خاتون پر پٹرول حملہ، 4 افراد زخمی

گوداوری میں اچنٹا منڈل سے تعلق رکھنے والے این نرینش کے بھیمالاپور گاؤں کی ایک خاتون کے ساتھ جنسی تعلقات تھے جبکہ ان دونوں کے درمیان کچھ جھگڑا چل رہا تھا۔ آج صبح نریش نے خاتون کے گھر پہنچ کر پیٹرول سے حملہ کردیا۔

اس دوران خاتون کے شوہر، ماں اور بہن نے نریش کو حملہ کرنے سے روکنے کی کوشش کی۔ حملہ میں خاتون کے علاوہ دیگر 3 افراد اور خود نریش بھی شدید زخمی ہوگیا۔ تمام زخمیوں کا قریبی ہسپتال میں علاج کیا جارہا ہے

پولیس نے اس معاملہ میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details