اردو

urdu

Cheetah Helicopter Crashes ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک لیفٹیننٹ کرنل ریڈی کا جسد خاکی حیدرآباد لایا گیا

By

Published : Mar 18, 2023, 10:30 AM IST

اروناچل پردیش میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل وی وی بی ریڈی کا جسد خاکی ان کے آبائی شہر تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد پہنچ گیا ہے۔ mortal remains of VVB reddy brought to hyderabad

ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل ریڈی کی جسد خاکی حیدرآباد لائی گئی
ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل ریڈی کی جسد خاکی حیدرآباد لائی گئی

حیدرآباد: لیفٹیننٹ کرنل وی وی بی ریڈی کا جسد خاکی کو جمعہ کی رات بیگم پیٹ ایئر فورس اسٹیشن لایا گیا۔ وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق، لیفٹیننٹ کرنل وی وی بی ریڈی کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ خراج عقیدت پیش کیا گیا اور فوج کے تلنگانہ-آندھرا پردیش کے ذیلی خطے کی کمانڈ کرنے والے کارگزار جنرل آفیسر کمانڈنگ بریگیڈیئر کے سومشنکر نے جسد خاکی پر پھول چڑھایا۔ جسد خاکی کو حیدرآباد سے ملکاجگیری میں ریڈی کی رہائش گاہ لے جایا گیا اور امکان ہے کہ ہفتہ کو ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (این ڈی اے) کے سابق طالب علم لیفٹیننٹ کرنل ریڈی گزشتہ تقریباً 20 سالوں سے فوج میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ ان کے خاندان میں اہلیہ اور دو بیٹیاں ہیں۔ ان کی بیوی فوج میں ڈینٹسٹ ہیں۔ خاندانی ذرائع نے بتایا کہ لیفٹیننٹ کرنل ریڈی کا خاندان ملکاجگیری علاقہ میں رہتا ہے۔ وہ اصل میں تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع کے بوملا رامارام گاؤں کا رہنے والے تھے۔ واضح رہے کہ آرمی کا ایک چیتا ہیلی کاپٹر جمعرات کی صبح اروناچل پردیش کے مغربی کامنگ ضلع کے مانڈلا کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، جس میں لیفٹیننٹ کرنل وی وی بی ریڈی اور کو پائلٹ میجر جئے ناتھ اے کی موت ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Army Helicopter Crashes اروناچل پردیش میں آرمی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، دو پائلٹ ہلاک

دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل مہندر راوت نے گوہاٹی میں بتایا کہ ہیلی کاپٹر آسام کے سونیت پور ضلع سے اروناچل پردیش کے توانگ جا رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پرواز کے دوران ہیلی کاپٹر کو خراب موسم کا سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ کچھ عرصے میں فوج کے ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بڑے واقعات ہوئے ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ گزشتہ سال اکتوبر میں اروناچل پردیش میں فوج کا ایک ہیلی کاپٹر رودر گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اس حادثے میں ریسکیو ٹیم نے پانچ لاشیں برآمد کی تھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details