یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع میڑچل میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیبل پور دیہات کے رہنے والے 25سالہ سندیپ نے اسی دیہات کی رہنے والی 20سالہ پرینکا سے محبت کی۔
یہ دونوں شادی کرنا چاہتے تھے تاہم ان کی ذات الگ الگ ہونے کے سبب ان کے گھروالوں نے شادی کرنے سے انکار کردیا جس پر ان دونوں نے گزشتہ برس 8دسمبر کو آریہ سماج میں شادی کرلی۔