اردو

urdu

حیدرآباد: کووڈ 19 متاثرہ کی خودکشی

By

Published : Jul 6, 2020, 8:23 AM IST

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں کورونا وائرس سے متاثر ایک 34 سالہ شخص نے حسین ساگر جھیل میں چھلانگ لگا کر مبینہ خودکشی کر لی۔

suicide
suicide

حیدرآباد پولیس نے بتایا کہ 34 سالہ شخص نے مبینہ طور پر حسین ساگر جھیل میں کود کر خودکشی کر لی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ 'مذکورہ شخص کا ایک نجی کلینک میں علاج جاری تھا جہاں اسے کورونا وائرس متاثر پایا گیا اس کے بعد ڈاکٹرز نے اسے پرائیویٹ ہسپتال ریفر کیا۔

بشکریہ ٹویٹر

کورونا وائرس کے علاج کے لیے وہ شخص نجی ہسپتال پہنچا لیکن بیڈ کی کمی کی وجہ سے اسے داخل نہیں کیا گیا۔ گزشتہ روز اسے سانس لینے میں تکلیف کی شکایت ہوئی اور اس نے اپنے ایک دوست سے حسین ساگر چلنے کے لیے کہا۔

بشکریہ ٹویٹر

حسین ساگر جھیل پہنچنے کے بعد وہ شخص نے چند میٹر چہل قدمی کے بعد جھیل میں چھلانگ لگا دی جس سے اس کی موت ہوگئی۔

پولیس جھیل سے لاش برآمد کر کے تفتیش کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details