خواجہ میاں کے افراد خاندان کے بیان کے مطابق کسی بھی قبرستان کے ذمہ دارا نے ان کا تعاون نہیں کیا ۔ جس کے نتیجہ ایک ہندو شخص شمشان گھاٹ میں نعش کی تدفین کے لئیے مدد کی -
حیدرآباد:مسلم میت کی شمشان گھاٹ میں تدفین
حیدرآباد کے علاقہ سن سٹی میں مقیم ضلع گداول سے تعلق رکھنے والے معمر شخص خواجہ میاں کا دل کا دورہ پڑنے سے 22 مئی کو موت ہوگئی ۔ ان کے افراد خاندان ان کی میت کی تدفین کیلئے 6 قبرستانوں کا رخ کیا ۔ لیکن متوفی شخص کی نعش کو غیر مقامی ہونے کے بہانے تدفین کی اجازت نہیں دی گئی۔
مسلم میت کی شمشان گھاٹ میں تدفین
ادھر اس معاملہ پر تلنگانہ وقف بورڈ صدر محمد سلیم نے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ قبرستان کمیٹی اور متولی کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور ان
انہوں نے مزید کہا کہ تلنگانہ کے کسی بھی قبرستان میں تدفین کے کوئی رقم نہیں لی جائیگی ۔ اس کے علاوہ کسی بھی مسلم میت کو کسی بھی قبرستان میں دفن ہونے اجازت عام ہے -
اس ضمن میں تحریک مسلم شعبان کے صدر مشتاق ملک نے وقف بورڈ صدر محمد سلیم کو ایک درخواست دی۔