اردو

urdu

ETV Bharat / state

Governor Andhra Pradesh Admit in Hospital: آندھراپردیش کے گورنر ہسپتال میں زیرعلاج

ڈاکٹرس کی ایک ٹیم گورنرکا علاج کررہی ہے۔ Doctors Doing Ttreatment۔ گورنر کی صحت کے خراب ہونے کے بعد ان کو گزشتہ روز ہسپتال داخل کیا گیا تھا۔

آندھراپردیش کے گورنر ہسپتال میں زیرعلاج
آندھراپردیش کے گورنر ہسپتال میں زیرعلاج

By

Published : Nov 29, 2021, 8:26 PM IST

آندھراپردیش کے گورنر وشوابھوشن ہری چندن کو حیدرآباد کے گچی باولی میں واقع ایشین انسٹی ٹیوٹ آف گیسٹروانٹرولوجی Asian Institute of Gastroenterology میں داخلAdmit کیا گیا ہے۔ ان کی صحت پر نظررکھی جارہی ہے۔

ڈاکٹرس کی ایک ٹیم ان کا علاج کررہی ہے۔ Doctors Doing Ttreatment۔گورنر کی صحت Health کے خراب ہونے کے بعدان کو گزشتہ روز ہسپتال داخل کیا گیا تھا۔

ہری چندن کو اس ماہ کی 15تاریخ کو تلنگانہ کے دارالحکومت میں واقع ایشین انسٹی ٹیوٹ آف گیسٹروانٹرولوجی میں منتقل کیاگیا۔اس ماہ کی 15تاریخ کو گورنر طبی معائنے کے دوران کوروناسے متاثر Infected of Coronaہوگئے تھے جس کے بعد ان کو 17نومبر کو اسی اسپتال لایاگیا تھاتاہم اس ماہ کی 20اور22تواریخ کو ان کے آرٹی پی سی آرمعائنے کروائے گئے تھے جس میں وہ اس انفکشن سے مکمل طورپرروبہ صحت ہوگئے تھے۔

ان کو اس ماہ کی 23تاریخ کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی تھی تاہم اتوار کی شام اچانک ایک مرتبہ پھر ان کی صحت بگڑگئی جس کے بعد ان کو وجئے واڑہ کے گناورم ایرپورٹ سے خصوصی طیارہ کے ذریعہ حیدرآباد منتقل کیاگیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details