اردو

urdu

تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں بارش کاامکان

By

Published : Sep 22, 2020, 2:25 PM IST

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد،کومرم بھیم آصف آباد،نرمل، نظام آباد،جگتیال،منچریال،کریم نگر، پداپلی،جئے شنکر بھوپال پلی، مُلگ،ورنگل رورل،ورنگل اربن میں بعض مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے۔

تلنگانہ اور اے پی میں بارش کاامکان
تلنگانہ اور اے پی میں بارش کاامکان

اس بلیٹن میں کہا گیا کہ اے پی کے اضلاع سریکاکلم،وجیانگرم،وشاکھاپٹنم، مشرقی گوداوری اور یانم میں بعض مقامات پر شدید بارش کاامکان ہے۔

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ، شمالی ساحلی اے پی، یانم اور جنوبی ساحلی اے پی کے بعض مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

25ستمبر کو اسی طرح کی صورتحال شمالی ساحلی اے پی، یانم، جنوبی ساحلی اے پی، رائل سیما میں برقرار رہے گی۔آئندہ پانچ دنوں کے دوران تلنگانہ،ساحلی اے پی اور یانم کے ساتھ ساتھ رائل سیما میں کئی مقامات پر ہلکی تا اوسط یا پھر گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details