اردو

urdu

By

Published : May 31, 2020, 11:15 PM IST

ETV Bharat / state

تمل ناڈو: لاک ڈاؤن میں 30 جون تک توسیع

تمل ناڈو حکومت نے رعایتوں کے ساتھ لاک ڈاون میں اگلے مہینے کی 30 تاریخ تک توسیع کردی ہے۔ لیکن کورونا وائرس کے مزید کیسز والے چنئی سمیت چار اضلاع میں کسی طرح کی نرمی نہیں دی گئی ہے۔

تملناڈو: لاک ڈاؤن میں 30 جون تک توسیع
تملناڈو: لاک ڈاؤن میں 30 جون تک توسیع

تملناڈو حکومت نے رعایتوں کے ساتھ لاک ڈاون میں اگلے مہینے کی 30 تاریخ تک توسیع کردی ہے۔ لیکن کورونا وائرس کے مزید کیسز والے چنئی سمیت چار اضلاع میں کسی طرح کی نرمی نہیں دی گئی ہے۔

وزیر اعلی ای کے پلاني سوامي نے چینائی میں بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے پیش نظر عائد لاک ڈاؤن کو 30 جون تک کے لئے بڑھا دیا گیا ہے۔ریاست میں کورونا وائرس کے معاملے 21،000 کے اعداد و شمار کو پار کر گئے ہیں اور اس وائرس کی وجہ 160 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

پلاني سوامي نے لاک ڈاؤن میں پانچویں مرتبہ توسیع کا اعلان کرنے سے پہلے ضلع کلکٹروں اور طبی ماہرین کے پینل کے ساتھ کئی میٹنگیں کی۔

انہوں نے ریاست میں عائد کی پابندیوں میں نرمی دینے کا بھی اعلان کیا ہے جن میں محدود تعداد میں بسوں کی آمدورفت شامل ہے۔تمل ناڈو کے چار اضلاع میں سب سے زیادہ معاملے چنئی،کانچی پورم، ترولور اور چنیگل پٹو میں نرمی نہیں دی گئی ہے۔ ان چار اضلاع میں ریاست کے کورونا وائرس کے تقریبا ً 77 فیصد معاملے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details