اردو

urdu

تمل ناڈو: کورونا سے صحتیابی کی شرح میں اضافہ

By

Published : Nov 13, 2020, 8:21 AM IST

تمل ناڈو میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2,112 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد اب ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 7.52 سے تجاوز کر گئی ہے

تمل ناڈو: کورونا سے صحتیابی کی شرح میں اضافہ
تمل ناڈو: کورونا سے صحتیابی کی شرح میں اضافہ

چنئی: تمل ناڈو میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2,112 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد اب ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 7.52 سے تجاوز کر گئی ہے لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح بڑھ کر تقریبا 96 فیصد پہنچ گئی ہے۔

ریاست میں اس وبا کے فعال معاملے میں کمی جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن سے 25 اور مریضوں کی موت ہوئی ہے جس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 11,440 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ریاست میں انفیکشن سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 7,52,521ہوگئی ہے۔

وہیں 2,347 اور مریضوں کے صحتیاب ہونے سے انفیکشن سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 7,22,686 ہوگئی ہے۔ یعنی مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح بڑھ کر 96.03 فیصد ہوگئی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details