اردو

urdu

By

Published : Aug 16, 2022, 10:00 AM IST

ETV Bharat / state

Srinagar Jammu Highway Restored سرینگرجموں قومی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا

وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی 270 کلو میٹر طویل سری نگر۔جموں قومی شاہراہ رامبن میں چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے پیر کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دی گئی تھی۔Srinagar Jammu Highway Restored

Etv  سرینگر-جموں شاہراہ ٹریفک کیلئے بحال
سرینگر-جموں شاہراہ ٹریفک کیلئے بحال

رام بن: سرینگر - جموں شاہراہ کو 12 گھنٹے سے زیادہ بند رہنے کے بعد پیر کی شام کو ٹریفک کے لیے بحال کردیا گیا۔

وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی 270 کلو میٹر طویل سری نگر۔جموں قومی شاہراہ رامبن میں چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے پیر کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دی گئی تھی۔ ایک ٹریفک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ سری نگر۔جموں قومی شاہراہ کو رامبن میں کیفٹیریا موڑ پر چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دیا گیا۔

ٹریفک حکام نے بتایا کہ اتوار کی آدھی رات سے موسلادھار بارش سے مٹی کے تودے اور چٹانیں کھسکنے سے شاہراہ پر پیر کی صبح کے اوقات میں ٹریفک کی نقل و حرکت روک دی گئی۔

حکام کی جانب سے ٹریفک کی نقل و حمل کو یقینی بنائے جانے کے لیے فوری طور کام شروع کیا گیا۔ کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد حکام نے جموں - سرینگر شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بحال کر دیا۔ Srinagar jammu National Highway

قبل ذکر ہے کہ وادی کے لئے شہہ رگ کی حیثیت رکھنے والی قومی شاہراہ کے بند ہونے لوگوں کو گوناں گوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ شاہراہ کے بند ہونے سے جہاں ایک طرف گراں بازاری آسمان چھونے لگتی ہے وہیں دوسری طرف بازاروں میں بھی اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوجاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Srinagar Jammu National Highway سرینگر جموں قومی شاہراہ ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے بند

ABOUT THE AUTHOR

...view details