سرینگر:سرینگر کے تجارتی مرکز لالچوک میں تاریخی گھنٹہ گھر کے سامنے وزیر اعظم نریندر مودی کی ایک بڑے سائز کی کٹ آؤٹ تصویر مقامی و غیر مقامی سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بن گئی ہے۔لال چوک میں وزیر اعظم کی اس کٹ آؤٹ تصویر کو منگل کی شام نصب کیا گیا۔
سیاحوں کو اس تصویر، جس میں وزیر اعظم کو سفید کرتے پاجامے جو دھاری دار واسکٹ سے مزین ہے، میں دکھایا گیا ہے،کے ساتھ کھڑے ہو کر تصویریں کھینچتے اور سیلفی لیتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔ ایسا پہلی بار دیکھا جا رہا ہے کہ لالچوک میں ملک کے کسی وزیر اعظم کی کٹ آئوٹ تصویر لگا دی گئی ہو۔
اس تصویر کے ساتھ فوٹو کھینچنے والے ایک سیاح جوڑے نے بتایا: 'اس تصویر کے ساتھ بڑی تعداد میں سیاحوں کی تصویریں کھینچنے سے نہ صرف وزیر اعظم کی شہرت واضح ہوجاتی ہے بلکہ ان کے ساتھ لوگوں کے مثبت جذبات کی وابستگی کا بھی اندزہ ہوجاتا ہے جن کی وجہ سے خطے میں تعمیر و ترقی ممکن ہوئی'۔
ایک خاتون سیاح نے کہا کہ 'میں کبھی بھی ایسا سوچا ہی نہیں تھا کہ کشمیر ایسی تبدیلیاں آئیں گی، پانچ سال قبل میں یہاں آنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی'۔انہوں نے کہا کہ آج یہاں وزیر اعظم کی تصویر کے ساتھ فوٹو کھینچتے ہوئے مجھے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔