سرینگر:لیکس اینڈ کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جھیل ڈل اور اس کے پاس میں"اتھواس" نام سے شروع کی گئی صفائی مہم جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ہفتے کے روز مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے تقریباً 2 سو این سی سی کیڈیٹس نے اس مہم میں شرکت کرتے ہوئے جھیل ڈل میں صفائی کی۔ اس موقع پر این این سی کمانڈر کے ایس کھالسی اور پروجیکٹ افسر واٹر شیڈ منیجمنٹ ڈویثرن کے علاوہ ایل سی ایم کے افسران بھی موجود تھے۔ Cleanness Drive in Dal Lake by NCC
اس موقع پر این سی سی کیڈیٹس نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انفرادی اور اجتماعی طور ہر ایک کو اس مہم کا حصہ بننا چاہیے اور یہ مہم اسی صورت میں کامیاب بن سکتی ہے جب سبھی اپنی شرکت داری کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈل جھیل اور پانی کے دیگر ذخائر ماحولیات کے اعتبار اپنی ایک خاص اہمیت رکھتے ہیں، ایسے میں یہ ہم سب پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ان کی شان رفت کو بحال کرنے میں اپنا بھر تعاون پیش کریں ۔