اردو

urdu

By

Published : Jan 16, 2023, 8:01 PM IST

ETV Bharat / state

Uri Pulwama Attack مرکزی سرکار نے اوڑی، پلوامہ حملے کی منصوبہ بندی کی، مصفطیٰ کمال

نیشنل کانفرنس کے ایڈیشنل جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال نے مرکزی سرکار پر الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے اپنے مفاد کے لیے پلوامہ اور اوڑی حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی، جس میں سکیورٹی فورسز کے اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

Etv Bharatnc-leader-alleges-centre-planned-uri-pulwama-attacks
nc-leader-alleges-centre-planned-uri-pulwama-attacks

nc-leader-alleges-centre-planned-uri-pulwama-attacks

جموں:جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنما و پارٹی کے ایڈیشنل جنرل سکریٹری ڈاکٹر مصطفیٰ کمال نے مرکزی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ مرکزی حکومت نے اپنے مفاد کے لیے پلوامہ اور اوڑی حملہ منصوبہ بندی کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ "تقریباً یہ واضح ہے کہ اس کی منصوبہ بندی حکومت ہند نے کی تھی ۔ہم نے ان قاتلوں کی تصاویر یا لاشیں نہیں دیکھی اور ان واردات کی منصوبہ بندی حکومت ہند کی ایجینسیوں کی طرف اٹھتی ہیں۔"

نیوز ایجنسی اے این آئی کو دیئے گئے انٹرویو میں ڈاکٹر مصطفیٰ کمال نے دعویٰ کیا کہ پلوامہ حملے میں مارے گئے تمام سکیورٹی فورسز اہلکاروں کا تعلق درج فہرست ذات ( ایس سی) سے تھا۔ بتادیں کہ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لیتھ پورہ علاقہ میں14 فروری 2019 کو جیش محمد کے ایک خود کش حملہ آور نے سی آر پی ایف کے ایک قافلے پر حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں بس میں سوار تقربیاً 40 سی آر پی ایف جوان ہلاک ہوگئے تھے۔

CRPF men killed in Pulwama Attack

ڈاکٹر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جس جگہ(لیتھ پورہ ) پر عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف کانوائی پر حملہ کیا وہ ایک محفوظ جگہ تھی کیونکہ وہاں کوئی گاؤں، جنگلات اور دیگر علاقے نہیں تھے جہاں عسکریت پسند چھپ سکتے تھے۔

انہوں نے پارٹی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے اس حملے کے لیے سچائی اور مصالحتی کمیشن کے قیام کے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا کہ ان حملوں کی سچائی قومی سطح پر تحقیقات کے بعد سامنے آئے گی۔

مزید پڑھیں:LG visits Rajouri راجوری فائرنگ متاثرین کے اہل خانہ کو انصاف ملے گا، منوج سنہا

ڈاکٹر مصطفیٰ کمال نے جموں و کشمیر پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ جموں و کشمیر میں پچھلے چار سالوں سے جمہوریت کئی نظر نہیں آرہی ہے، یہاں لوگوں کی حکومت موجود نہیں ہے۔

بتادیں کہ بارہمولہ کے سرحدی علاقہ اوڑی میں 18ستمبر 2016 کو ایک فوجی کیمپ پر بھاری ہتھیاروں سے لیس عسکریت پسندوں نے حملہ کیا۔ اس حملے میں تقربیاً 17 فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details