سرینگر:جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں کشمیر ہاٹ مِکس پلانٹ اوونرس ایسوسی ایشن کے زعماء نے جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ Kashmir Hot Mix Plant Owners Association Protest in Srinagarاحتجاج میں شامل مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے جن پر ’’ہمارے ساتھ انصاف کرو‘‘ اور ’’ہماری مانگیں پوری کرو‘‘ جیسے نعرے درج تھے۔
Kashmir Hot Mix Plant Owners Association Protest: ہاٹ مِکس پلانٹ اوونرس ایسوسی ایشن کا سرینگر میں احتجاج
کشمیر ہاٹ مِکس پلانٹ اوونرس ایسوسی ایشن نے سرینگر کی پریس کالونی میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے Kashmir Hot Mix Plant Owners Association Protest جموں و کشمیر انتظامیہ سے ریٹ لسٹ پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا۔
میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کشمیر ہاٹ مِکس پلانٹ اوونرس ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ ’’مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے، ہر شے کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے، تاہم حکومت کی جانب سے پرانے ریٹ لسٹ کے حساب سے ہی مال سپلائی کرنے کو کہا جا رہا ہے جو ہمارے ساتھ صریح نا انصافی ہے۔‘‘ Hot Mix Plant Owners Association Demand increase in Rates
مظاہرین نے حکومت سے مانگ کی کہ وہ ریٹ لسٹ میں نظر ثانی کے لیے کسی بھی غیر جانبدار ماہر کی تعیناتی عمل میں لائے۔ وادی کشمیر سمیت جموں میں بھی ہاٹ مِکس پلانٹ اوونرس ایسوسی ایشن کی جانب سے انتظامیہ سے ریٹ لسٹ میں نظر ثانی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔