سرینگر:عید میلادالنبیﷺ کی تقریبات کے پیش نظر جموں وکشمیر مسلم وقف بورڈ کی جانب سے ایک جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی ہے۔ میٹنگ کی صدارت وقف بورڈ کی چئیرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کی۔ میٹنگ کے دوران مختلف محکمہ جات- جن میں محکمہ جل شکتی، بجلی، سرینگر میونسپل کارپوریشن اور فائر اینڈ ایمرجنسی سمیت دیگر محکمہ جات شامل ہیں- کے اعلی افسران نے شرکت کی۔ JK Waqf Board Reviews Milad un Nabi Arrangements
اس موقعے پر تمام محکمہ جات کی طرف سے میلاد النبی ﷺ کی تقریبات کے پیش نظر آثار شریف درگارہ حضرت بل اور دیگر زیارت گاہوں پر ان متبرک ایام اور عرس پاک کے دوران حاضری دینے والے زائرین کی سہولیات کے لیے کئے گئے مناسب انتظامات سے متعلق جانکاری دی گئی۔ Milad un Nabi Arrangements in Kashmir