اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 9, 2024, 7:38 PM IST

ETV Bharat / state

جموں وکشمیر اردو کونسل نے اپنا سالانہ کلینڈر جاری کیا

JK Urdu Council Calendar 2024 اردو کونسل کے مطابق کونسل کے اراکین اور محبان اردو مذکورہ کلینڈر کی کاپی میزان پیبلیکیشنز بٹہ مالو سرینگر اور اردو کونسل کے دفتر واقع لال منڈی متصل لال دید اہسپتال سرینگر سے مفت حاصل کر سکتے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

سرینگر:جموں وکشمیر اردو کونسل نے اپنا سالانہ کلینڈر برائے سال 2024 جاری کیا۔اس حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا،جس میں اردو کونسل کے اراکین اور محبان اردو موجود تھے۔


کلینڈر میں معیاری کاغذ اور دلکش تصاویر کا استعمال کیا گیا۔کلینڈر میں کشمیر کے سبھی موسموں کی خوبصورتی کو تصویروں کے لیے دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔وہیں کلینڈر میں اہم دنوں اور سال بھر کی سرکاری تعطیلات کو بھی خاص طور ظاہر کیا گیا ہے۔


اس موقعے پر جموں و کشمیر اردو کونسل کے نائب صدر اعجاز احمد ککلرو نے کہا کہ اردو کونسل اردو زبان کے فروغ کے لیے ہر محاز پر کوشاں ہے اور سالانہ کلینڈر کی اجرائی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ ایسے میں اردو زبان کے فروغ کے لیے آنے والے وقت میں کئی پروگرام دردست لئے گئے ہیں،جن میں عام لوگوں کو اردو زبان کی اہمیت و افادیت سے روشناس کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:


واضح رہے کہ اس مختصر تقریب پر اور لوگوں کے علاوہ شہباز ہاکباری،جاوید کرمانی،صوفی علی محمد، شبیر ماٹجی اور سرور مقبول بھی موجود تھے۔ادھر اردو کونسل کے مطابق کونسل کے اراکین اور محبان اردو مزکورہ کلینڈر کی کاپی میزان پیبلیکیشنز بٹہ مالو سرینگر اور اردو کونسل کے دفتر واقع لال منڈی متصل لال دید اہسپتال سرینگر سے مفت حاصل کر سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details