اردو

urdu

جموں و کشمیر کے 13 اضلاع میں لاک ڈاؤن میں مزید نرمی

By

Published : Jul 4, 2021, 7:25 PM IST

تازہ حکمنانے میں ریستوراں اور بار میں گنجائش کے حساب سے 50 فیصد گاہکوں کو رکنے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔

Jammu and Kashmir:
Jammu and Kashmir:

کورونا وائرس مثبت کیسز میں نمایاں کمی درج ہونے کے بعد جموں کشمیر انتظامیہ نے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

چیف سیکریٹری ارون کمار مہتا کی جانب سے آج جاری کردہ ایک حکم نامے کے مطابق جموں وکشمیر کے 13 اضلاع بشمول شوپیان، پلوامہ، بانڈی پورہ، گاندربل، اننتناگ، بڈگام، بارہمولہ، جموں، کٹھوعہ، سانبہ، ادھمپور، پونچھ اور راجوری میں ہفتہ وار کورونا کرفیو ختم کیا جارہا ہے جبکہ دیگر سات اضلاع میں ہفتہ وار لاک ڈاﺅن جاری رہے گا۔

ان اضلاع میں تمام دکانیں کھلی رہیں گی، جبکہ شاپنگ مالس میں روٹیشن کے مطابق پچاس فیصد دکانیں کھولنے کی اجازت ہو گی۔ ان اضلاع میں سرکاری و نجی دفاتر کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

حکمنامے کے مطابق بقیہ سات اضلاع میں ہفتہ وار کرفیو یعنی (ہفتہ اور اتوار) کے روز نافذ رہے گا جبکہ دیگر پانچ دنوں میں تمام دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

تاہم شاپنگ مالز میں روٹیشن کے مطابق پچیس فیصد دکانیں کھولنے کی اجازت ہے-

تازہ حکمنانے میں ریستوراں اور بار میں 50 فیصد سٹنگ کپسیٹی کے حساب سے خریداروں کو کھانے پینے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔ تاہم حکمنامے میں واضح کیا گیا ہے کہ ٹیکہ لگائے ہوئے یا کووڈ منفی افراد کو ہی شاپنگ و باغات میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

چیف سیکریٹری نے متعلقہ ضلعی مجسٹریٹ کو ہدایت دی ہے کہ پیڈ اور ان پیڈ پبلک پارکس کو کھولنے کی اجازت دی جائے۔ حکمنامے میں عوام سے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کورونا کی احتیاطی تدابیر پر بدستور عمل کریں ورنہ جرمانہ اور دیگر قانونی کارروائی کی جائی گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details