اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) میں ایک شخص نے تحریری طورپر شکایت درج کی کہ پٹواری حلقہ باغات شور عید گاہ، سرینگر ان سے ریونیو دستایز کے عوض نو ہزار روپیہ کی رشوت طلب کر رہا ہے۔ بیورو نے شکایت ملتے ہی اس ضمن میں ایف آئی آر 15/2022کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی۔ Patwari Demanding Bribe, Arrested
ACB Traps and Arrests Patwari: سرینگر میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار
اینٹی کرپشن بیورو نے پٹواری حلقہ باغات شور، عیدگاہ، سرینگر کو نو ہزار روپیہ کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دبوچ Patwari Demanding Bribe, Arrested کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
اے سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اینٹی کرپشن بیورو نے ایک جال بچھایا اور پٹواری حلقہ باغات شور عید گاہ جمیل حسین خان کو بذریعہ شفاعت الرحمن (سابق پٹواری) نو ہزار روپیہ کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ اے سی بی کے مطابق شفاعت الرحمن سابق پٹواری رہ چکا ہے اور سال 2009میں اُس کے خلاف رشوت خوری کے حوالے سے ایک کیس زیر نمبر 15/2009کے تحت درج ہے Patwari Arrested in Sringar۔
اے سی بی نے مزید بتایا کہ دونوں کو حراست میں لیکر اُن کے قبضے سے رشوت کی رقم برآمد کرکے ضبط کی گئی ہے۔ اے سی بی کے مطابق اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے ACB Traps and Arrests Patwari۔