اردو

urdu

Bone And Joint Hospital Barzulla Srinagar ایک سال کے دوران برزلہ ہسپتال میں 750 سرجریز انجام دی گئیں

By

Published : May 16, 2023, 4:40 PM IST

کشمیر کے ہڈیوں کے بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال برزلہ کے او پی ڈی میں روزانہ 1000 سے زائد مریض آتے ہیں اور ان مریضوں میں 30 فیصد کو جوڑ یا کولہے میں درد ہوتا ہے۔ گزشتہ ایک برس کے دوران ہسپتال میں 750 پیوندکاری کی سرجریز انجام دی گئیں ہیں۔

750-transplant-surgeries-performed-in-b-and-j-hospital-srinagar-during-one-year
ایک سال کے دوران برزلہ ہسپتال میں 750 پیوند کاری سرجریز انجام

سرینگر:ہڈیوں کے ہسپتال برزلہ میں گزشتہ ایک سال کے دوران 750 پیوندکاری کی سرجریز انجام دی گئیں ہیں ۔ہسپتال کے اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2022 سے اپریل 2023 تک 2 سو مریضوں کے جوڑ یعنی جوائنٹ اور کولہے یعنی ہیپ تبدیل کیے گئے ہیں،جبکہ کھیل مقابلوں میں زخمی ہونے والے 4 سو افراد کے گھٹنوں ،کندھوں اور اس کے علاوہ 150 افراد کی ریڈ کی ہڈی کی جراحیاں انجام دی گئیں ہیں۔

آیوشمان بھارت صحت اسکیم کے تحت مریضوں کو ہڈیوں کی مختلف سرجریز کے لیے بیرون ریاستوں کا رخ کرنا نہیں پڑ رہا ہے۔ اس اسکیم کے تحت برزلہ ہسپتال میں 2 سو مریضوں کے جوڑوں اور کولہے تبدیل کر دئیے گئے ہیں۔ان سرجریز کے لئے مختلف نجی ہسپتالوں میں مریضوں کو 3 لاکھ روپے تک صرف کرنا پڑتے تھے۔ہسپتال کے مطابق برزلہ ہسپتال کی او پی ڈی میں روزانہ 1000 سے زائد مریض آتے ہیں اور ان مریضوں میں 30 فیصد کو جوڑ یا کولہے میں درد ہوتا ہے اور ان کی پیوندکاری کی ضرورت پڑتی ہے ۔ایسے میں ہہسپتال میں آگ لگنے کے بعد اگرچہ بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا، لیکن سرجریز کا سلسلہ کچھ عرصے کے بعد ہی پھر سے دوبارہ شروع کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس مارچ کے مہینے میں ہسپتال میں آگ لگنے سے بھاری نقصان ہوا تھا۔

برزلہ ہسپتال میں ہڈیوں کے ماہر ڈاکٹر کہتے ہیں کہ 2 سو مریضوں کے جوڑ اور کولہے تبدیل کیے گیے اور اس کے لیے انہیں کوئی پیسہ خرچ نہیں کرنا پڑا۔ان مریضوں کے مصنوعی اعضاء کی قیمت 70 سے 80 ہزار روپے ہوتے ہیں اور یہ مصنوعی اعضاء مفت فراہم کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ مختلف کھیلوں کے دوران زخمی ہونے والے 4سو افراد کے گھٹنے اور کندھوں کی چھوٹی قسم کی سرجریز بھی انجام دی گئیں ہیں۔ جبکہ ریڈ کی ہڈی کے مختلف امراض میں مبتلا 150 مریضوں کی سرجریز بھی کی گئیں۔

مزید پڑھیں:Cupping Therapy In Kashmir: کشمیر میں حجامہ طریقۂ علاج کا بڑھتا ہوا رجحان

ادھر کشمیر صوبے میں گردن اور کمر کی ڈسک کی تکالیف میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور مختلف ہسپتالوں کے جوڑ اور ہڈیوں کے شعبہ علاج و معالجہ کے لئے آنے والے مریضوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور مختلف ہسپتالوں کے جوڑ اور ہڈیوں کے شعبے میں علاج ومعالجہ کے لئے آنے والے مریضوں میں 50 فیصد مریض ڈسک کی مختلف اقسام کی تکالیف سے جوج رہے ہیں۔ماہرین کے مطابق ہر سال تقریباً 2 لاکھ سے زائد مریضوں کا علاج و معالجہ کیا جاتا ہے جو کمر اور گردن کی ڈسک کی وجہ سے درد میں مبتلا ہوتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details