اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا متاثرین کی تعداد 90 ہزار سے تجاوز

مرکزی علاقہ جموں و کشمیر میں آج کورونا وائرس کے 586 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں۔

کورونا متاثرین کی تعداد 90 ہزار سے تجاوز
کورونا متاثرین کی تعداد 90 ہزار سے تجاوز

By

Published : Oct 23, 2020, 8:58 PM IST

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے 586 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 90,752 ہو گئی ہے۔ آج پائے گئے کیسز میں سے 206 خطہ جموں سے ہیں اور 380 خطہ کشمیر سے ہیں۔

جموں و کشمیر میں 684 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں 12 افراد کی موت ہوئی ہے اور اس کے ساتھ ہی کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1424 ہو گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ 90,752 پازیٹیو کیسز میں سے 7,842 کیسز فعال ہیں جبکہ 81,486 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 1,424 افراد کی موت ہوئی ہے۔

جموں و کشمیر کے پرچم کی بحالی تک کوئی پرچم نہیں لہرائے گا

ABOUT THE AUTHOR

...view details