اردو

urdu

شوپیان میں سڑکوں کی خستہ حالی کے خلاف احتجاج

By

Published : Aug 6, 2021, 4:31 PM IST

ضلع شوپیاں کے آستان محلہ، دونارو، کیلر میں خستہ حال سڑکوں اور ناقص بجلی کے نظام پر لوگوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

شوپیان میں سڑکوں کی خستہ حالی کے خلاف احتجاج
شوپیان میں سڑکوں کی خستہ حالی کے خلاف احتجاج

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں آستان محلہ، دونارو، کیلر کے باشندوں نے خستہ حال سڑکوں کے سبب مقامی آبادی کو درپیش مشکلات پر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

شوپیان میں سڑکوں کی خستہ حالی کے خلاف احتجاج

آستان محلہ - دونارو علاقے کے باشندوں نے ضلع انتظامیہ سمیت محکمہ پی ڈی ڈی اور محکمہ تعمیرات عامہ کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاج کررہے لوگوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے۔

احتجاج کررہے لوگوں نے بتایا کہ کیلر - آستان محلہ، دونارو سڑک کی حالت انتہائی خستہ ہوچکی ہے، سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھے بنے ہوئے ہیں جس کے سبب اکثر و بیشتر حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ تقریباً ایک کلو میٹر طویل سڑک کی برسوں سے مرمت نہیں کی گئی جس کے سبب لوگوں کو خاص کر مریضوں کو اسپتال پہنچانے میں دقتیں پیش آتی ہیں۔

مزید پڑھیں: اننت ناگ: بجبہاڑہ میں سریگفوارہ زیارت روڑ کی حالت انتہائی خستہ

انہوں نے مزید کہا کہ موسمِ سرما میں کئی فٹ برف جمع ہونے کے سبب علاقے کا زمینی رابطہ پوری طرح سے صدر مقام سے کٹ جاتا ہے جس سے انہیں ناقابل بیاں پریشانیوں سے گزرنا پڑتا ہے۔ جب کہ شدید بیماروں خاص کر حاملہ خواتین کو کندھوں پر اٹھاکر طبی مرکز پہنچانا پڑتا ہے۔

احتجاج کررہے لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے علاقے کو ضلع انتظامیہ نے جان بوجھ کر نظر انداز کیا ہے۔

مزید پڑھیں؛ کپوارہ: پانی کی قلت پر ہندوارہ میں احتجاج

دریں اثناء انہوں نے بجلی کے حوالے سے بھی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے علاقے کی بجلی سپلائی اکثر و بیشتر منقطع رہتی ہے۔

انہوں نے شوپیاں ضلع انتظامیہ سے علاقے میں بجلی کی بلا خلل سپلائی کو یقینی بنائے جانے کے علاوہ آستان محلہ - کیلر سڑک کی میگڈمائزیشن کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details