اردو

urdu

Two Killed in Mughal Road Accident: مغل شاہراہ پر دلدوز حادثہ میں دو افراد ہلاک

By

Published : Jul 13, 2022, 8:57 PM IST

مغل شاہراہ پر منگل کی شام پیش آئے ایک دلدوز سڑک حادثے میں دو لوگوں کی موت واقع Mughal Road Accident ہوگئی۔

مغل شاہراہ پر دلدوز حادثہ میں دو افراد ہلاک
مغل شاہراہ پر دلدوز حادثہ میں دو افراد ہلاک

شوپیاں: جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع سے جوڑنے والی مغل شاہراہ پر پنار پل کے قریب منگل کی شام پیش آئے حادثے میں دو لوگوں کی موت واقع ہو گئی، جب کہ حادثے میں ایک اور شخص زخمی ہو گیا ہے۔ Mughal Road Accident Two Killed Another Injured معلوم ہوا ہے کہ ہریانہ نمبر پلیٹ والا ایک لوڈ کرئیر پنار پل کے قریب حادثہ کا شکار ہو گیا۔ حادثے کے وقت لوڈ کیرئیر میں تین لوگ سوار تھے۔

حادثے کے فوراً بعد پولیس، فوج اور مقامی لوگوں کی مدد سے بچاؤ کارروائی شروع کی گئی اور حادثے میں فوت ہوئے دو لوگوں کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ Mughal Road Accident Two Killed جب کہ تیسرے شخص کو علاج و معالجے کے لیے نزدیک اسپتال پہنچایا گیا۔ پولیس نے حادثے کی نسبت کیس درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details