اردو

urdu

Jammu-Srinagar Highway to Remain Closed : سری نگر۔ جموں شاہراہ اتوار کے روز بھی بند رہے گی

By

Published : Jan 8, 2022, 10:44 PM IST

ٹریفک پولیس کی ایڈوائزری کے مطابق Jammu-Srinagar Highway to Remain Closed Tomorrow اتور کے روز بھی جموں۔ سرینگر قومی شاہراہ پر کسی بھی طرح کے ٹریفک کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Jammu-Srinagar highway to remain closed tomorrow
سری نگر۔ جموں شاہراہ اتوار کے روز بھی بند رہے گی

ضلع رامبن کے کیفٹریا چندرکوٹ کیلا موڑ، سیتا رام ہسی، پنثھال سمیت کئی مقامات پر مٹی کے تودے اور پتھر گرنے سے شاہراہ پر گاڑیوں کو چلنے کی اجازت نہیں ہے، جس کی وجہ سےشاہراہ پر بڑی تعداد میں مسافر و مال بردار گاڑیاں درماندہ ہے۔ قومی شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے مسافروں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ وہیں آج صبح سے ہی بھاری بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہا۔

ویڈیو

جبکہ تعمیراتی کمپنی کے عہدیداران کے مطابق موسم ٹھیک ہونے پر شاہراہ کی بحالی میں پانچ سے چھ گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

دوسری جانب ٹریفک پولیس کی ایڈوائزری کے مطابق اتور کے روز بھی جموں۔ سرینگر قومی شاہراہ پر کسی بھی طرح کے ٹریفک کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ' شاہراہ کی مرمت کی خاطر جنگی بنیادوں پر کام شروع کیا جارہا ہے، تاہم اس میں مزید کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ شاہراہ کو قابل آمد ورفت بنانے کی خاطر بیکن اہلکار دن رات کام میں لگے ہوئے ہیں۔'

بتادیں کہ ہفتے کے روز بھاری برف باری کے باعث جموں سری نگر شاہراہ ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند رہی۔

شاہراہ پر کئی مقامات پر بھاری پسیاں اور مٹی کے تودے گر آنے کے نتیجے میں شاہراہ کو کئی مقامات پر نقصان پہنچا ہے جس کی مرمت کے لیے کام شروع کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details