اردو

urdu

By

Published : May 8, 2021, 9:48 AM IST

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: رامبن میں کووڈ مثبت خاتون نے بچی کو جنم دیا

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ضلع اسپتال رامبن ڈاکٹر عبدالحمید زرگر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ماں اور بچہ صحتیاب ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نوزائیدہ بچے کا (آر اے ٹی) ٹیسٹ کروایا گیا جو منفی آیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آپریشن ماہر ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ٹیم کے ذریعہ کروایا گیا تھا جس میں کووڈ پروٹوکل کا مکمل بندوبست رکھا گیا تھا۔

First covid positive patient delivery conducted successfully at Covid hospital Ramban
First covid positive patient delivery conducted successfully at Covid hospital Ramban

جموں وکشمیر کے ضلع اسپتال رامبن میں کورونا وائرس میں مبتلا ایک خاتون نے گزشتہ شام بچی کو جنم دیا ہے۔

ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ ڈاکٹر عصمت رونیال کی سربراہی میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے جمعہ کی شام ٹراما سنٹر میں قائم کووڈ ہسپتال رامبن میں ایک حاملہ کووڈ 19 مثبت خاتون کی مائنر سرجری کی۔ اس خاتون نے آپریشن تھیٹر (او ٹی) ڈسٹرکٹ اسپتال رامبن میں سیزرین کے دوران بچے کو جنم دیا۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ضلع اسپتال رامبن ڈاکٹر عبدالحمید زرگر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ماں اور بچہ صحتیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوزائیدہ بچے کا (آر اے ٹی) ٹیسٹ کروایا گیا جو منفی آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ماہر ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ٹیم کے ذریعہ کروایا گیا تھا جس میں کووڈ پروٹوکل کا مکمل بندوبست رکھا گیا تھا۔

واضح رہےکہ کووڈ کی پہلی لہر میں ڈاکٹر عصمت رونیال کے بڑے بھائی ڈاکٹر نوید رونیال کے ضلع ہسپتال رامبن اور سب ضلع ہسپتال بانہال میں سینکڑوں کووڈ مثبت مریضوں کی جان بچائی تھی تاہم وہ خود اس وبائی بمیاری میں خدمات انجام دیتے ہوئے جاں بحق ہو گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details