اردو

urdu

By

Published : Apr 23, 2023, 1:02 PM IST

ETV Bharat / state

Govt Primary School Champa unsafe گورنمنٹ پرائمری اسکول چمپا کی عمارت غیر محفوظ، طلباء کی زندگیوں کو خطرہ

گورنمنٹ پرائمری اسکول چمپا کی عمارت غیر محفوظ ہونے سے طلباء کی زندگیوں کو خطرہ ہے۔

Govt Primary School Champa unsafe
Govt Primary School Champa unsafe

گورنمنٹ پرائمری اسکول چمپا کی عمارت غیر محفوظ، طلباء کی زندگیوں کو خطرہ

رامبن:مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن کی تحصیل بٹوٹ میں قدیم قومی شاہ راہ کے عقب میں واقع گورنمنٹ پرائمری اسکول چھانپہ کی اسکول عمارت خستہ حالی کی شکار ہونے کے سبب وہاں زیر تعلیم طلباء پر خطرہ لاحق ہے۔ اس طرح خطرہ ہونے سے والدین سخت پریشان ہیں۔ سرکاری اسکول کی عمارت خستہ حالی کا شکار ہے۔ عمارت کے کمروں کی دیواریں میں پڑی دراڑیں دور سے دکھائی دیتی ہیں۔ بارشوں میں گرنے کا خطرہ رہتا ہے۔ اور اسکول کی ( چار دیواری ) باؤنڈری وال کئی سال قبل گرنے کے بعد ابھی تک نہ تو تعمیر ہوئی اور نہ ہی عمارت کی مرمت کی گئی ہے۔ جس وجہ سے چمپا کی گورنمنٹ پرائمری اسکول عمارت غیر محفوظ ہونے سے طلباء کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے۔

اسکول کی چار دیواری نہ ہونے کی وجہ سے زیر تعلیم بچوں کے گر جانے کی فکر بھی رہتی ہے۔ اسکول کو جانے والا پیدل راستہ بھی ٹوٹا ہوا ہے۔ کئی بار متعلقہ حکام کی نوٹس میں لانے کے باوجود ابھی تک اسکول کی بلڈنگ کو دوبارہ سے تعمیر نہیں کیا گیا۔ وہیں اسکول میں دیگر بنیادی سہولت کا بھی فقدان ہونے سے بھی بچوں اور اساتذہ کو سخت مشکلات درپیش ہے۔ اسکول میں زیر تعلیم بچوں کے والدین نے محکمۂ تعلیم کے ناظم تعلیم جموں و محکمہ کے ضلعی افسران کے علاوہ ضلع انتظامیہ رامبن سے اس جانب توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details