اردو

urdu

Road Accident: رامسو سڑک حادثہ: مہلوکین کی تعداد بڑھ کر چھ ہوگئی

By

Published : Jul 25, 2022, 11:50 AM IST

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں سے ایک خاتون اتوار کی شام دیر گئے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ سرینگر میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئی۔ Road accident

رامسو سڑک حادثہ: مہلوکین کی تعداد بڑھ کر چھ ہوگئی
رامسو سڑک حادثہ: مہلوکین کی تعداد بڑھ کر چھ ہوگئی

سرینگر: ضلع رام بن کے رامسو علاقے میں سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر اتوار کے روز پیش آنے والے ایک دلدوز سڑک حادثے میں زخمی ہونے والی ایک خاتون کے یہاں ایک ہسپتال میں دم توڑنے کے ساتھ مہلوکین کی تعداد بڑھ کر چھ ہوگئی۔ Road accident

بتادیں کہ رامسو کے نزدیک قومی شاہراہ پر اتوار کو شادی کی پارٹی کو لے جانے والی ایک گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر ایک گہری کھائی میں جا گری تھی جس کے نتیجے میں پانچ مسافر از جان جبکہ کچھ زخمی ہوئے تھے۔Ramban road accident

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں سے ایک خاتون اتوار کی شام دیر گئے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ سری نگر میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئی۔

متوفی خاتون کی شناخت 45 سالہ نازہ بیگم زوجہ محمد اقبال ساکن نیل تحصیل رامسو کے بطور ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں زخمی ہونے والی دو خواتین گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں زیر علاج ہیں۔

دریں اثنا ضلع انتظامیہ رام بن نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کے لواحقین کو روڈ ایکسیڈنٹ وکٹم فنڈ کے تحت ریلیف دیا جائے گا جس کا پچاس فیصدی حصہ فوری طور واگذار کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : Road Accident in Barabanki: پوروانچل ایکسپریس وے پر سڑک حادثہ، آٹھ افراد ہلاک

ABOUT THE AUTHOR

...view details