اردو

urdu

Urs Of Maulana Ziauddin: مولانا ضیاء الدین کی درگاہ پر بیالیس میٹر کی چادر پیش

By

Published : Jul 4, 2022, 4:07 PM IST

جےپور میں واقع حضرت مولانا ضیاء الدین رحمۃ اللہ علیہ کا 213 وا عرس مبارک بڑے ہی ادب و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ URS of Maulana Zia-ud-Din in jaipur

مولانا ضیاء الدینؒ کی درگاہ پر 42 میٹر کی چادر پیش
مولانا ضیاء الدینؒ کی درگاہ پر 42 میٹر کی چادر پیش

جےپور:راجستھان کی دارالحکومت جے پور کے چار دروازے علاقے میں واقع حضرت مولانا ضیاء الدینؒ کا 213واں عرس بڑے ہی ادب و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر اجمیر شریف درگاہ سے مولانا ضیاء الدینؒ کے درگاہ پر ایک خاص چادر پیش کی گئی ہے جس کی لمبائی 42 میٹر ہے۔ URS of Maulana Zia-ud-Din in jaipur

ویڈیو

مزید پڑھیں:

  • مولاناضیاء الدین رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کا انعقاد

اس حوالے سے سید فیض عالم چشتی نے بتایا کہ گذشتہ 125 برسوں سے زائد وقت سے چادر خواجہ معین الدین چشتیؒ کی درگاہ سے مولانا ضیاء الدینؒ کی درگاہ جے پور میں پیش کی جاتی ہے اور وہاں سے لانے والے خدام درگاہ میں چادر اور عقیدت کے پھول پیش کرکے ملک کے لیے سلامتی کی دعا مانگتے ہیں۔ وہیں سید چشتی حسن کا کہنا ہے کہ جس طرح سے بزرگان دین نے اپنی زندگی میں انسانیت کا پیغام عام کیا تھا، اسی پیغام کو اگر موجودہ وقت میں لوگ اپنی زندگی میں اتار لیں تو کہیں بھی اختلاف پیدا نہیں ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details