اردو

urdu

Maulana Zahid Raza Rizvi visit Ajmer Sharif Dargah: مسلمانوں کی ترقی کے لیے اجمیر درگاہ میں دعا

By

Published : Dec 13, 2021, 5:24 PM IST

تنظیم امیر اہل شریعت Tanzeem Ahl e Shareat اور مسلم پرسنل لا بورڈ آف انڈیا کے چیئرمین مولانا زاہد رضا رضوی نے اجمیر شریف درگاہ پر حاضری دی۔ انہوں نے ملک میں مسلمانوں کی ترقی کے لیے دعا کی۔

مسلمانوں کی ترقی کےلیے اجمیر درگاہ میں دعا کی گئی
مسلمانوں کی ترقی کےلیے اجمیر درگاہ میں دعا کی گئی

اتراکھنڈ میں تنظیم امیر اہل شریعت اور مسلم پرسنل لا بورڈ آف انڈیا کے چیئرمین مولانا زاہد رضا رضوی نے اجمیر شریف درگاہ پر حاضری دی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات میں تنظیم امیر اہل شریعت اور مسلم پرسنل لا بورڈ آف انڈیا، اتحاد اور احتیاط کے ساتھ مسلم طبقہ کو ایک پلیٹ فارم پر لانا چاہتی ہے۔

مسلمانوں کی ترقی کےلیے اجمیر درگاہ میں دعا کی گئی

انہوں نے بارگاہ خواجہ غریب نوازؒ میں حاضری دی اور ملک میں مسلمانوں کی ترقی کے لیے دعا کی۔ درگاہ کی زیارت کے بعد انہوں نے بتایا کہ ترقی حاصل کرنے کے لیے مسلمانوں کو زیادہ سے زیادہ تعلیم پر توجہ دینی چاہئے۔

رضوی نے کہا کہ مسلم قوم کو بدعملی، بد اخلاقی اور معاشرتی خرابیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے نیک عمل اختیار کرنا چاہئے۔ انہوں نے مسلم تنظیموں، خاص طور پر صوفی خانقاہوں کے درمیان جاری آپسی اختلاف و انتشار کو ختم کرنے اور اتحاد پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Raza Academy Visits Ajmer Dargah: رضا اکیڈمی کی اجمیر شریف میں حاضری، محمدی قانون کا مطالبہ

اسی طرح مولانا رضوی نے تجارت، تعلیم اور تربیت پر بھی ہر مسلمان کو خاص طور پر توجہ دینے کی بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بہت جلد تمام فرقوں، جماعتوں اور تنظیموں کو ساتھ ملاکر بیداری کانفرنس منعقد کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details