ریاست راجستھان کے ضلع ہنومان گڑھ میں نوہر تھانہ علاقہ کے فیفانا کی ایک ڈھانی میں نابالغ بچی کی جنسی زیادتی ہونے سے افسردہ اس کے والد نے زہریلی دوا کھا کر خودکشی کرلی۔
پولیس نے قریب 55 سالہ اس شخص کو خودکشی کے لیے مجبور کر دینے کے الزام میں آبروریزی کے ملزم شخص اور اس کے بھائی پر مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس کے مطابق فیفانا علاقے کی ایک ڈھانی میں رہنے والے اس شخص کے بیٹے نے درج کرائے مقدمے میں آبروریزی کے ملزم سشیل اور اس کے بھائی موہن لال پر الزام لگایا ہے کہ دونوں اس کے باپ کو مسلسل دھمکیاں دے کر ذہنی طور پر پریشان کر رہے تھے۔ اس سے دکھی ہوکر والد نے کوئی زہریلی دوا کھالی۔