اردو

urdu

By

Published : Aug 30, 2019, 1:14 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 8:42 PM IST

ETV Bharat / state

شمشان جانے کے لیے ندی پار کرنا انتہائی مشکل، آخری رسومات ندی کے پار

ریاست راجستھان کے ضلع ڈنگرپور کے مانڈوا  گاؤں کے لوگوں کو آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے شمشان گھاٹ ندی  سے گزر کر جانا پڑتا ہے۔

شمشان جانے کے لیے ندی پار کرنا انتہائی مشکل، آخری رسومات ندی کے پار

گاؤں کے داتا اینی کٹ کی تلہٹی میں شمشان گھاٹ ہونے سے بہتے پانی سے گزر کر لاش کو شمشان لے جاتے ہیں۔

شمشان جانے کے لیے ندی پار کرنا انتہائی مشکل، آخری رسومات ندی کے پار

کمر اور کاندھے تک پانی میں چل کر آخری رسومات کو شمشان تک پہنچنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مقامی لوگوں نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے انتظامیہ سے کئی بار مطالبہ کیا ہے۔ لیکن کوئی حل نہیں نکالا گیا ۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ اگر کوئی مانڈوا گرام پنچایت میں کسی کی موت ہوتی ہے تو آخری رسومات کی ادائیگی کا جلوس کندھے یا کمر تک بہتے ہوئے دریائے ڈمیہ ندی کو پار کرنا ہوتا ہے۔

شمشان جانے کے لیے ندی پار کرنا انتہائی مشکل، آخری رسومات ندی کے پار

بارش کے موسم میں ندی میں پانی کی رفتار بڑھ جاتی ہے تو ندی افان مارتی ہے جس سے کافی خطرہ ہوتا ہے۔

ایسی صورت میں جو لوگ دریا کے راستے سے لاش لے کر جاتے ہیں ان کی زندگی بھی خطرہ میں پڑجاتی ہے۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 8:42 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details