اردو

urdu

پلوامہ: کورونا مریضوں کی مدد کرنے والے نوجوان

By

Published : May 27, 2021, 7:03 PM IST

نوجوانوں کا کہنا ہے کہ وہ ان مریضوں کے ليے تب تک کھانے پینے کا انتظامات کرتے رہیں گے جب تک یہ بیماری ختم نہیں ہوتی۔

service of the youth
نوجوان

کورونا وائرس جیسی مہلک بیماری سے بچنے کے لیے جہاں ہر فرد اپنے آپ کو کو محفوظ رکھنے کی بھرپور کوشش کرتا ہے وہیں کچھ نوجوآن آج بھی اپنی زندگی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ضرورت مندوں کی بے لوس خدمت کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں۔

نوجوان

انہی نوجوانوں میں ضلع پلوامہ کے پتل باغ پانپور سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان ہیں۔ ان نوجوانوں نے انسانیت کے جزبے کو مدنظر رکھتے ہوئے کورونا وائرس جیسی مہلک بیماری میں لوگوں کی خدمت کرنے اور انہیں ضروریات کی چیزیں فراہم کرنے کا عہد کیا ہے۔

پتل باغ پانپور کے دو نوجوآن ارشاد احمد اور نظیر احمد نے کروناوائرس کی وبائی بیماری شروع ہوتے ہی لوگوں کی خدمت کرنے کا عہد کر لیا تھا اور وبا کے شروع سے ہی انہوں نے کووڈ سنٹر سامبورہ میں مثبت مریضوں کے ساتھ ساتھ طبی اور نیم طبی عملے کو کھانے پینے کی چیزیں فراہم کرنے میں کافی مشغول نظر آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کووڈ کے سبب خانہ بدوشوں کی زندگی مشکلات سے دو چار

ان نوجوانوں کا کہنا ہے کہ انہیں لوگوں کی خدمت کرنے میں کافی فخر محسوس ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس جیسی اس مہلک بیماری میں ان مریضوں کو کافی دکتوں کا سامنا درپیش رہتا ہے اس لیے انہوں نے ان مریضوں کی مشکلات کو دور کرنے کی غرض سے انہیں کھانے پینے کی چیزیں فراہم کرنے کا کام شروع کیا تاکہ ان مریضوں کو اس مشکل وقت میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا وہ ان مریضوں کے ليے تب تک کھانے پینے کا انتظامات کرتے رہیں گے جب تک یہ بیماری ختم نہیں ہوتی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details