اردو

urdu

By

Published : Jun 5, 2022, 4:46 PM IST

ETV Bharat / state

Power Receiving Station Tral: آری پل رسیونگ اسٹیشن کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا، منظور گنائی

آری پل کے ڈی ڈی سی ممبر منظور احمد گنائی نے علاقے کا دورہ کر کے کاموں کا جائزہ لیا۔ اس دوران زیر تعمیر بجلی رسیوینگ اسٹیشن کا معائنہ کرنے کے بعد امید ظاہر کی کہ کام جلد پورا ہوجائے گا، جس سے عوام کو فائدہ پہنچے گا Aripal Receiving Station under construction at Tral۔

Power Receiving Station Tral
Power Receiving Station Tral

ترال:ڈی ڈی سی ممبر آری پل، منظور احمد گنائی نے جمعرات کو اپنے حلقے کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے آری پل میں بننے جا رہے بجلی رسیوینگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور وہاں شروع کیے گیے کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر منظور گنائی نے بتایا گیا کہ چھ کروڑ روپے کی مالیت سے بننے والے اس رسیوینگ اسٹیشن کی تعمیر سے آری پل تحصیل میں بجلی کی کمی کا مسئلہ حل ہوجائے گا کیونکہ موسم سرما کے دوران اس علاقے میں درجنوں دیہات میں بجلی کی ابتر صورتحال سے عوام کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے The dream of Aripal Receiving Station will come true soon, says Manzoor Ganai۔

ویڈیو دیکھیے۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور گنائی نے بتایا کہ انہوں نے انتخابات سے قبل ہی آری پل کے لوگوں کے لیے رسوینگ اسٹیشن کا وعدہ کیا تھا۔ جس کا کام آج شروع ہو رہا ہے، جس پر مجھے خوشی ہے۔ منظور گنائی نے بتایا کہ رسیونگ اسٹیشن مقررہ وقت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا اور امسال کے اواخر تک یہ رسوینگ اسٹیشن عوام کو وقف کیا جائے گا۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ وہ ان کی ترجمانی کرتا رہے گا کیونکہ میرا مشن ہی خدمت خلق ہے۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details