اردو

urdu

By

Published : Mar 10, 2023, 4:34 PM IST

ETV Bharat / state

Protest in Rahmoo Pulwama باغ میں بورویل نصب کرنے پر رہمو پلوامہ میں احتجاج

بور ویل کو ایک باغ میں نصب کرنے کے خلاف احتجاج کے بعد رہمو، پلوامہ کے ڈی ڈی سی ممبر نے یقین دہانی کرائی کہ ’’بور ویل کو کسی کی ذاتی زمین پر تعمیر نہیں کیا جائےگا۔‘‘ Bore Well on private land in rahmoo Pulwama

بور ویل باغ میں تعمیر کرنے پر رہمو، پلوامہ میں احتجاج
بور ویل باغ میں تعمیر کرنے پر رہمو، پلوامہ میں احتجاج

بور ویل باغ میں تعمیر کرنے پر رہمو، پلوامہ میں احتجاج

پلوامہ (جموں و کشمیر):جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پانی کی شدید قلت پر احتجاج کرتے ہوئے نیو کالونی، رہمو کے باشندوں نے محکمہ جل شکتی کے تئیں ناراضگی کا اظہار کیا۔ احتجاج کر رہے لوگوں نے دعویٰ کیا کہ گورنمنٹ کی جانب سے منظور شدہ بور ویل کی تنصیب ایک اثر و رسوخ والے شخص کے باغ میں کی جا رہی ہے جبکہ کثیر آبادی کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ احتجاج کر رہے لوگوں نے محکمہ جل شکتی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مانگ کی کہ بور ویل کا پانی مقامی رہائشیوں کو فراہم کیا جائے۔ لوگوں نے بتایا کہ علاقے میں پینے صاف پانی کی قلت کے سبب انتظامیہ نے ڈسٹرکٹ کیپیکس بجٹ میں 125 ملی میٹر ڈائی مشین ڈرلڈ ہینڈ پمپ بور ویل کو منظور دی۔ تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس بور ویل کو ایک مقامی رہائشی کے باغ میں نصب کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہے جو مقامی آبادی کے ساتھ صریح ناانصافی ہے۔

احتجاجیوں نے دعویٰ کیا کہ گراؤنڈ واٹر ڈویژن، سرینگر نے ایک مقامی شخص کے باغ میں تعمیراتی کام شروع کیا جس پر لوگوں نے احتجاج درج کیا۔ لوگوں نے دعویٰ کیا کہ اُس شخص کا کہنا ہے کہ بور ویل کے لیے اُس نے ذاتی رقم خرچ کی ہے۔ جس پر لوگوں نے احتجاج کیا اور بور ویل کا کام روک دیا۔ مقامی باشندوں نے اس ضمن میں انتظامیہ کو بھی مطلع کیا۔ ادھر، مقامی ڈی سی سی ممبر نے لوگوں کو یقین دلایا کہ انتظامیہ کی جانب سے منظور شدہ بور ویل کسی بھی شخص کی ذاتی زمین کے بجائے سرکاری زمین پر ہی نصب ہوگا اور پینے کا صاف پانی رہائشیوں کو سپلائی کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Filtration Plant Astan Pora Pulwama: فلٹریشن پلانٹ کا پانی کس علاقے کو سپلائی ہوگا؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details