ترال:ترال جنوبی کشمیر کے مشہور علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے یہاں کئی اہم سیاحتی مقامات جن میں شکار گاہ، نارستان، پنر ڈیم اور دیگر مقامات موجود ہیں تاہم ترال ٹاون سے پینتالیس کلومیٹر دور ناگہ بیرن کا مقام اپنی مثال آپ ہے، لیکن عوامی اور انتظامی نظروں سے اوجھل یہ سیاحتی مقام اپنی دلفریب اور مسحورکن فضاوں کی وجہ سے ہر ایک کو اپنی طرف راغب کر رہا ہے۔ یہاں موجود پانی کے دو جھیلیں تارسر اور مارسر سے اٹھنے والی لہریں صبح وشام سیاحوں کو متوجہ کر رہی ہیں تاہم یہاں تک جانے کے لیے انسان کو تیس کلومیٹر کا سفر پیدل طے کرنا پڑتا ہے اس لیے یہاں زیادہ تر سیاح نہیں آ رہے ہیں۔ Naga Beran, a fascinating tourist destination
تاریخ کشمیر میں کہا گیا ہے کہ یہاں مہاراجہ ہری سنگھ سیر کو آتے تھے اور یہاں اس دور کی بنائی گئی ہٹوں کے باقیات اب بھی موجود ہیں جبکہ برزے کے درختوں کی ایک اچھی تعداد بھی یہاں پائی جاتی ہے۔ عوامی حلقوں کا ماننا ہے کہ ناگہ بیرن ایسا سیاحتی مقام ہے جس کو اگر سیاحتی نقشے پر لایا جائے تو لوگ پہلگام اور دیگر صحت افزا مقامات کو بھول جائیں گے۔ Tourist Place in Tral
گوہر احمد نامی شہری نے بتایا کہ ترال علاقے میں سیاحت کی طرف توجہ نہیں دی گئی Tourism in Tral region ہے جس کی وجہ سے یہاں کے سیاحتی مقامات نظروں سے اوجھل ہیں۔ سماجی کارکن اورمحمد ترالی نے بتایا کہ حال ہی میں ایل جی انتظامیہ نے ترال سب ضلع میں چار دیہات کو سیاحتی ولیج قرار دیا گیا تاہم قدرتی حسن سے مالا مال ناگہ بیرن کو ایک بار پھر نظر انداز کیا گیا ہےچونکہ یہ علاقہ بہت ہی خوبصورت ہے اور اگر اسکی طرف توجہ دی جاتی تو یہاں کی اقتصادی حالت بڑی حد تک سدھر جاتی۔