اردو

urdu

By

Published : Mar 22, 2021, 10:25 AM IST

ETV Bharat / state

ترال: سیاحتی مقام شکار گاہ میں شجرکاری مہم کا آغاز

ڈی ایف او سوشل فارسٹری پلوامہ نے کہا کہ شجرکاری سے ہی پانی کی کمی کا مسئلہ حل ہو گا کیونکہ پانی کی کمی ایک عالمی مسئلہ بن رہا ہے۔ لہٰذا ہمیں اس بارے میں سوچنا چاہیے اور جنگلات اور پانی کی قدر کرنی چاہیے۔

ترال: سیاحتی مقام شکار گاہ میں شجرکاری مہم کا آغاز
ترال: سیاحتی مقام شکار گاہ میں شجرکاری مہم کا آغاز

جنوبی کشمیر کی مشہور سیاحتی مقام شکار گاہ میں آج سوشل فارسٹری پلوامہ اور فارسٹ پروٹیکشن فورس کی طرف سے مشترکہ طورپر ایک شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا جس دوران سینکڑوں دیودار اور دیگر اقسام کے پیڑ لگائے گئے۔

مہم کا افتتاح ڈی ایف او سوشل فارسٹری پلوامہ منظور احمد نے کیا جبکہ اس موقع پر اس معروف سیاحتی مقام کو جازب نظر بنانے کے لئے محکمانہ کارروائی پر بھی سیر حاصل بحث کی گئی۔

ترال: سیاحتی مقام شکار گاہ میں شجرکاری مہم کا آغاز

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی ایف او منظور احمد نے بتایا کہ شجرکاری مہم سے نہ صرف اس جگہ کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا بلکہ یہاں کے ماحولیاتی توازن میں مزید نکھار آئے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شجرکاری سے ہی پانی کی کمی کا مسئلہ بھی حل ہو گا کیونکہ پانی کی کمی ایک عالمگیر مسئلہ بن رہا ہے اور ماہرین کا ماننا ہے کہ تیسری عالمگیر جنگ پانی پر ہی لڑی جائے گی، لہذا ہمیں اس بارے میں سوچنا چاہئے اور جنگلات اور پانی کی قدر کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ 21 مارچ کو بین الاقوامی سطح پر فارسٹ ڈے منایا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details