اردو

urdu

By

Published : Apr 12, 2021, 4:38 PM IST

ETV Bharat / state

منشیات فروشی کے الزام میں غیر مقامی شخص گرفتار

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جموں و کشمیر پولیس نے ناکے کے دوران ایک غیر مقامی منشیات فروش کوگرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

منشیات فروشی کے الزام میں غیر مقامی شخص گرفتار
منشیات فروشی کے الزام میں غیر مقامی شخص گرفتار

پلوامہ پولیس نے پیر کو ناکے کے دوران منشیات سمیت ایک غیر مقامی شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے گرفتار کیے کیے شخص کی تحویل سے فکی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق پلوامہ کے لیتر علاقے میں ناکے کے دوران ایک گاڑی کی تلاشی کرتے وقت گرداس پور، پنجاب کے رہنے والے ہرپندر سنگھ کی تحویل سے فکی کا ایک بیگ برآمد کیا گیا۔

پولیس کے مطابق فکی کو ضبط کرکے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا گیا۔

پلوامہ پولیس نے لیتر پولیس اسٹیشن میں گرفتار کیے گئے غیر مقامی شخص کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 8/15 ایف آئی آر درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details