اردو

urdu

By

Published : Dec 30, 2021, 3:37 PM IST

ETV Bharat / state

Awareness on Labour Laws: پلوامہ میں لیبر قوانین سے متعلق آگاہی پروگرام کا انعقاد

ضلع پلوامہ میں لیبر قوانین Awareness on Labour Laws سے متعلق منعقد کیے گئے آگہی پروگرام میں ضلع کے مختلف علاقوں آئے افراد نے شرکت کی جس میں خواتین کی تعداد بھی حوصلہ افزا تھی۔

Awareness on Labour Laws:پلوامہ میں لیبر قوانین سے متعلق آگاہی پروگرام کا انعقاد
Awareness on Labour Laws:پلوامہ میں لیبر قوانین سے متعلق آگاہی پروگرام کا انعقاد

جنوبی کشمیر South Kashmirکے ضلع پلوامہ میں لیبر ڈیپارٹمنٹ J&K Labour Departmentکی جانب سے ایک معلوماتی، آگاہی کیمپ کا انعقاد Labour Department organised Awareness Campعمل میں لایا گیا۔

ضلع پلوامہ میں لیبر قوانین سے متعلق آگاہی پروگرام کا انعقاد

محکمہ لیبر کی جانب سے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے کاریگروں، ہنر مند افراد اور مزدوروں کے لیے وضع کی گئی مختلف اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی۔

کیمپ کے دوران مزدوروں خصوصا یومیہ اجرت پر کام کرنے والے افراد کو لیبر ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹریشن کرانے پر زور دیا گیا، تاکہ انہیں وقتا فوقتا وضع کی گئی مختلف اسکیموں سمیت مراعات کا براہ راست فائدہ حاصل ہو سکے۔

آگاہی کیمپ کے دوران انہیں قانونی حقوق و اختیارات سے بھی باخبر کیا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر، لیبر ڈیپارٹمنٹ برائے کشمیر ڈویژن، اسسٹنٹ لیبر کمشنر پلوامہ سمیت آشا ورکرز آنگن، واڑی ورکرز، مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مزدوروں، کاریگروں اور ٹھیکہ داروں کی خاصی تعداد نے آگاہی پروگرام میں شرکت کی۔

اس موقع پر ضلع میں فوت ہوئے مزدوروں (جنہوں نے رجسٹریشن کا عمل مکمل کر لیا تھا) کے اہل خانہ کو دو لاکھ روپے کی رقم فراہم کی گئی۔

مزید پڑھیں:Pulwama Awareness Camp: پلوامہ میں سرکاری اسکیم کے حوالے سے بیداری کیمپ

ڈپٹی کمشنر، لیبر ڈیپارٹمنٹ برائے کشمیر ڈویژن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد مزدوروں کو حاصل قانونی و دیگر اختیارات سمیت انہیں مختلف اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے مزدور طبقہ سے وابستہ افراد کو فوری طور لیبر ڈیپارٹمنٹ میں اپنا اندراج کرانے پر زور دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details