اردو

urdu

Misbehaving With Doctor میونسپل کونسلر بلال احمد کے خلاف ایف آئی آر درج

By

Published : Mar 2, 2023, 9:02 PM IST

گذشتہ دنوں سماجی رابطہ گاہ پر ضلع ہسپتال پلوامہ کے ایک ڈاکٹر کے ساتھ مقامی کارپوریٹر کی جانب سے بدسلوکی کا ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ضلع ہسپتال کے ڈاکٹروں نے خاموش احتجاج درج کیا۔ وہیں پلوامہ پولیس نے اس سلسلے میں کارپوریٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

fir-against-mc-chairman-pulwama-for-misbehaving-with-doctor
میونسپل کونسلر بلال احمد کے خلاف ایف آئی آر درج

پلوامہ:کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں میونسپل کونسلر پلوامہ بلال احمد راتھر ڈیوٹی کے دوران ایک ڈاکٹر کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے دیکھے گئے تھے۔ڈاکٹر کے ساتھ بدسلوکی کے خلاف ضلع ہسپتال پلوامہ میں ڈاکٹروں نے خاموش احتجاج درج کیا اور حکام سے بدسلوکی کرنے والے شخص کے خلاف48 گھنٹوں میں کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔

fir-against-mc-chairman-pulwama-for-misbehaving-with-doctor
وہیں واقعے کے بعد ضلع انتظامیہ نے اے ڈی سی پلوامہ کی سربراہی میں ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیکر پانچ دنوں کے اندر انتظامیہ کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ انکوائری کمیٹی میں اے ڈی ڈی سی پلوامہ سمیت چیف ایگزیکٹو افسر محمکہ بلدیات، سی ایم او پلوامہ، تحصیلدار پلوامہ بھی شامل ہے۔ پلوامہ پولیس نے اس کیس میں پیش رفت کرتے ہوئے میونسپل کونسلر بلال احمد کے خلاف ایف آئی اے نمبر 353/506 درج کی ہے اور اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ڈاکٹر ایسوسی ایشن، کشمیر نے اس واقعے کی مذمت کی ہے۔ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ’’کونسلر نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران ڈاکٹر کے ساتھ بدتمیزی، گالی گلوچ، غیر مہذب اور غیر پارلیمانی زبان کا استعمال کیا ہے جو کہ حد درجہ افسوس کی بات ہے۔‘‘

مزید پڑھیں:Silent Protest پلوامہ اسپتال میں ڈاکٹروں کا خاموش احتجاج

ایسوسی ایشن کے صدر، ڈاکٹر نثار الحسن، نے کہا کہ ’’اس طرح کا رویہ ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ طبی عملہ بڑی مشکل حالات میں مریضوں کی جانیں بچانے کے لیے ان تھک کوششیں کرتے ہیں لیکن تعریف کے بجائے گالیاں اور ناشائستہ الفاظ سننے پڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندے کی طرف سے غنڈہ گردی کے عمل سے صحت کی دیکھ بھال کرنے والے طبی عملے میں خوف وہراس اور اضطراب پیدا ہوا ہے۔ ایسے حالات میں ڈاکٹر اپنی پیشہ وارانہ خدمات موثر طریقے سے انجام نہیں دے سکتے ہیں۔ بتادیں کہ کچھ روز قبل پلوامہ ہسپتال کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں میونسپل کونسلر پلوامہ بلال احمد راتھر ڈیوٹی کے دوران ایک ڈاکٹر کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے دیکھے گئے تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details